نصیرآباد میں ریلوے پٹری پر دھماکا

نصیرآباد میں ریلوے پٹری پر دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں۔ کوٹلی آزاد کشمیر میں سکریپ کے گودام میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نصیرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نصیرآباد کے نوتال تھانہ کی حدود میں ربیع کینال کے قریب ریلوے پٹری پر دھماکا ہوا، جس سے ٹریک کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکا جعفر ایکسپریس ٹرین کے گزرنے کے چند منٹ بعد ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کوٹلی آزاد کشمیر کے تتہ پانی بائی پاس روڈ پر سکریپ کے گودام میں ایک اور دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 7 زخمی ہوئے۔ اسپتال حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں