برطانوی تحقیق میں ایما اسٹون کو یونانی گولڈن ریشو کی بنیاد پر دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا گیا۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی تحقیق کے مطابق ہالی وڈ اداکارہ ایما اسٹون کو دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا گیا ہے۔
یہ تحقیق Centre For Advanced Facial Cosmetic and Plastic Surgery کی جانب سے کی گئی جس میں یونانی گولڈن ریشو کے معیار کا استعمال کیا گیا۔ تحقیق کے مطابق ایما اسٹون کو 94.72 فیصد کا اسکور حاصل ہوا۔
تحقیق میں زینڈیا کو 94.37 فیصد کے ساتھ دوسرا اور فریدہ پنٹو کو 94.34 فیصد کے ساتھ تیسرا مقام ملا۔
چوتھے نمبر پر ونیسا کیربی 94.91 فیصد اور پانچویں پر جینا اورٹیگا 93.91 فیصد کے ساتھ رہیں۔
تحقیق میں مزید گلوکارہ اولیوا روڈریگو، اداکارہ مارگوٹ روبی، بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے، چینی اداکارہ ٹانگ وی اور گلوکارہ بیونسے بھی شامل ہیں۔
گزشتہ سال اسی ٹیم نے دنیا کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست جاری کی تھی۔















