ٹک ٹاک نے بلیٹن بورڈ فیچر متعارف کرایا جو برانڈز اور کریٹیرز کو مواد شیئر کرنے میں مدد دے گا۔
سان فرانسسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر بلیٹن بورڈ متعارف کرایا ہے جس کا مقصد برانڈز اور کریٹیرز کو فالوورز کے ساتھ مواد شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ فیچر انسٹا گرام کے براڈ کاسٹ چینلز کی طرز پر ہے۔
اس فیچر کے تحت کریٹیرز ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرسکیں گے جبکہ فالوورز صرف ایموجیز کے ذریعے ردعمل ظاہر کرسکیں گے۔ بلیٹن بورڈز ان صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے جن کی عمر 18 سال یا اس سے زائد ہے اور ان کے پاس کم از کم 50 ہزار فالوورز ہیں۔
بلیٹن بورڈز کے ذریعے کریٹیرز اور کمپنیاں فالوورز کے ساتھ نیوز اور اپ ڈیٹس شیئر کر سکیں گے۔ اس فیچر کی آزمائش جون 2025 سے جاری تھی اور اب یہ باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ بلیٹن بورڈ پر پوسٹ کیے جانے والے مواد کو کمیونٹی گائیڈلائنز کے مطابق ہونا ضروری ہوگا۔ کریٹیرز اپنے ان باکس میں جا کر بلیٹن بورڈ قائم کر سکتے ہیں۔















