کلکتہ ٹیسٹ میں بھارت کو جنوبی افریقا سے 30 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کلکتہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کلکتہ ٹیسٹ میں بھارت کو جنوبی افریقا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا جب اس کی ٹیم 124 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور پوری ٹیم 93 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ یہ نتیجہ تیسرے دن ہی سامنے آیا جب جنوبی افریقا نے پہلی ٹیسٹ میں بھارت کو 30 رنز سے شکست دی۔
پہلی اننگز میں جنوبی افریقا 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوا جبکہ بھارت نے 189 رنز اسکور کیے۔ دوسری اننگز میں جنوبی افریقا نے 153 رنز بنائے، بھارت کو جیت کے لیے 124 رنز کا ہدف ملا لیکن اپنی ہوم گراؤنڈ پر ان کی ٹیم 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
کلکتہ کی پچ پر سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ اور میڈیا نے تنقید کی تھی، پچ کی غیر ہموار باؤنس کی وجہ سے بیٹرز کے لیے کھیلنا مشکل ہو گیا تھا۔















