سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیموں کے انچارج تعینات

سرفراز احمد کو پی سی بی میں پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیموں کی رہنمائی کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ سرفراز احمد اب پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیموں کے انچارج ہوں گے اور کوچنگ پینل کے ساتھ مل کر ٹیموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے فیڈ بیک دیں گے۔

سرفراز احمد نے پی سی بی کے ساتھ کنسلٹنٹ کے طور پر معاہدہ کیا ہے اور وہ غیر ملکی دوروں کے علاوہ ملک میں ہونے والی ٹریننگ اور سیریز کے دوران بھی ٹیم کے ہمراہ رہیں گے۔

اس فیصلے کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی بہتر رہنمائی اور ایمرجنگ و جونیئر سطح پر مضبوط کمبینیشن کی تیاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں