صحت اور موسمیاتی موافقت پر 42.2 ارب میں سے صرف 3.7 ارب ڈالر خرچ ہوئے، ایشیائی بینک کی رپورٹ۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 2019 سے 2023 کے دوران صحت اور موسمیاتی منصوبوں پر 42.2 ارب ڈالر خرچ کیے گئے، جن میں سے صرف 3.7 ارب ڈالر موافقت پر صرف ہوئے۔
رپورٹ بتاتی ہے کہ آب و ہوا سے متاثر بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی پر 100 ڈالر خرچ کرنے سے 36.50 ڈالر موسمیاتی تبدیلی سے بڑھنے والے بیماریوں کے بوجھ کو کم کرنے پر خرچ کئے گئے ہیں۔
صحت اور ویکسینیشن کی سرمایہ کاری کے لیے نیا فریم ورک تجویز کیا گیا ہے جس میں صحت کے ڈھانچے کی بہتری، ویکسین ترسیل اور بیماریوں کے پھیلاؤ سے نمٹنے کی تیاری شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چھ ممالک جن میں پاکستان بھی شامل ہے، میں موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کے باعث صحت کے پروگراموں پر سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں 74 فیصد فنڈنگ تخفیف جبکہ 1.37 ارب ڈالر موافقت پر خرچ ہوئے۔














