گجرات: جنسی زیادتی کے الزام میں جن اور سابق داماد پر مقدمہ

گجرات میں جنسی زیادتی کے الزام میں جن اور سابق داماد پر مقدمہ درج۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

گجرات: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گجرات کے علاقے تھانہ ککرالی کے گاؤں بھدر میں پولیس نے انوکھا مقدمہ درج کیا ہے جس میں ایک جن اور سابق داماد پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون سمیرا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے سابق داماد سید کبیر کے اندر ایک عادل نامی جن آتا ہے جو اسے قابو کر کے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرتا ہے۔

متاثرہ خاتون کی شکایت پر ڈی پی او کے حکم پر جن اور سابق داماد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا گیا ہے اور رپورٹ کا انتظار ہے۔

ایس ایچ او ککرالی نے کہا کہ جن اور سابق داماد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں