پیٹرول پر لیوی میں اضافہ، ڈیزل پر کمی کی تفصیلات جاری

حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں اضافہ جبکہ ڈیزل پر کمی کی، مزید تفصیلات جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اہم تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں اضافہ جبکہ ڈیزل پر لیوی میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں ایک روپے 60 پیسے کا اضافہ کر کے اسے 79 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری طرف، ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں ایک روپے 60 پیسے کی کمی کر کے نئی شرح 75 روپے 41 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق، پیٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی کی شرح برقرار رکھی گئی ہے۔ ڈیزل پر فریٹ مارجن میں 1 روپے 82 پیسے فی لیٹر کی کمی جبکہ ایکسٹرا مارجن میں 24 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول پر ایکسٹرا مارجن تین پیسے بڑھایا گیا ہے۔

مزید برآں، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے اسے 170 روپے 8 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 34 پیسے کا اضافہ کر کے نئی قیمت 194 روپے 34 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں