برطانیہ میں سیاسی پناہ کے قوانین میں تبدیلی، مستقل رہائش کی مدت پانچ سے بیس برس کرنے کا منصوبہ۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ نے سیاسی پناہ کے قوانین میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مستقل رہائش کی اہلیت کی مدت پانچ برس سے بڑھا کر بیس برس کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ ہوم سیکرٹری شبانہ محمود کل یہ منصوبہ پارلیمنٹ میں پیش کریں گی۔ نئے قانون کے تحت عارضی پناہ کی مدت پانچ برس کے بجائے ڈھائی برس ہوگی۔
پناہ گزینوں کی حیثیت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور اگر ان کے آبائی ممالک محفوظ قرار پائیں تو انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔ برطانوی حکومت کے مطابق غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کی حوصلہ شکنی کے لئے قوانین میں یہ تبدیلی کی جا رہی ہے۔















