حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان کر دیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان کر دیا، پیٹرول کی قیمت برقرار، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا کر دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نئے نوٹیفکیشن کا اجراء کر دیا ہے۔ اس کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا فوری اطلاق ہوگیا ہے۔

مٹی کا تیل 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کی نئی قیمت 194 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 82 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 170 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ان قیمتوں کا اطلاق اگلے پندرہ دنوں کے لیے ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں