پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج راولپنڈی میں، پاکستان کو دو صفر کی برتری حاصل۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو دوپہر دو بج کر تیس منٹ پر شروع ہوگا۔ پاکستان نے پہلے ہی دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ سری لنکا کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔
سری لنکن ٹیم اس میچ کو جیت کر سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ اسی دوران، پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا امتحان بھی ہوگا کہ آیا وہ بڑی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلوا سکتے ہیں یا نہیں۔
پہلے ون ڈے میں پاکستان نے 6 رنز سے کامیابی حاصل کی، جبکہ دوسرے میچ میں بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 8 وکٹوں سے جیت کر سیریز اپنے نام کی۔
ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد 18 نومبر سے سہ ملکی سیریز کا آغاز ہوگا، جس میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔















