بھارتی کپتان شبمن گل گردن کی انجری کے باعث آئی سی یو میں داخل

بھارتی کپتان شبمن گل گردن کی انجری کے باعث اسپتال میں داخل، آئی سی یو میں زیر نگرانی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کولکتہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران گردن کی انجری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایڈن گارڈنز میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن شبمن گل صرف 4 رنز پر کھیلتے ہوئے زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

شبمن گل کو جنوبی افریقی اسپنر سائمن ہارمر کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں گردن میں شدید کھچاؤ کا سامنا کرنا پڑا، جس پر انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور گردن پر کالر پہنایا گیا۔

ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا ہے اور مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کی انجری کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکے۔

یہ واقعہ بھارتی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہوا ہے، اور شبمن گل کی دستیابی کا فیصلہ ڈاکٹرز کے مزید ٹیسٹوں کے بعد کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں