پنجاب میں حکومتی وارننگ کے بعد 27 شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کر دیا جبکہ مزید 14 ملوں کی چیکنگ آج ہوگی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں حکومتی وارننگ کے بعد 27 شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کر دیا۔ کین کمشنر پنجاب نے بتایا کہ بقیہ 14 ملوں کی چیکنگ آج کی جائے گی اور کرشنگ شروع نہ کرنے پر یومیہ 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔
پنجاب کی حکومت نے کرشنگ شروع کرنے کے لیے 15 نومبر کی ڈیڈ لائن دی تھی، مگر اب تک 41 میں سے صرف 27 ملوں نے کرشنگ شروع کی ہے۔
کین کمشنر کے مطابق، کرشنگ سیزن کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور کسانوں کو گنے کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔ نئی چینی کی سپلائی سے قیمت میں بھی کمی متوقع ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق، ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 132 روپے 24 پیسے تھی۔














