انٹرپول نے مونس الٰہی کے خلاف تحقیقات بند کر دی، وکیل نے کلین چٹ کو انصاف کی فتح قرار دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کو بڑا ریلیف ملا ہے جب انٹرپول نے ان کے خلاف دو سال سے جاری تحقیقات بند کر دی ہیں۔
پاکستان نے مونس الٰہی کے خلاف مجرمانہ الزامات کے تحت حوالگی کی درخواست دی تھی، جن میں قتل، فراڈ اور اختیارات کے غلط استعمال شامل تھے۔ تاہم، انٹرپول نے تحقیقات کے بعد مونس الٰہی کے خلاف مبینہ غلط کاموں کے شواہد نہ ملنے پر انہیں انٹرنیشنل الرٹ سے ہٹا دیا ہے۔
مونس الٰہی کے وکیل کا کہنا ہے کہ انہیں کلین چٹ مل گئی ہے، جو انصاف کی فتح ہے۔ وکیل نے مزید کہا کہ مونس الٰہی اصولوں پر قائم رہتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔















