مولانا فضل الرحمان نے ڈھاکہ کانفرنس میں ختم نبوت پر اتفاق کا اظہار کیا اور پاکستان و بنگلہ دیش کے تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مولانا فضل الرحمان نے ڈھاکہ میں ایک تاریخی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برصغیر کے مسلمان علماء کرام اس بات پر متفق ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی نبوت کا دعویٰ کرتا ہے تو وہ اسلام سے خارج تصور کیا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگ تحریکی مزاج رکھتے ہیں اور یہ تحریک تسلسل کا نام ہے، تشدد کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت کی وحدت اور قیادت کی وحدت ایک اچھی علامت ہے اور ختم نبوت کے عقیدے پر اتحاد کا مظاہرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علماء کرام بنگلہ دیش کے برادر مسلمانوں تک خیر سگالی کا پیغام لے کر آئے ہیں اور دونوں ممالک کے مسلمان ایک قوت اور ایک امت ہیں۔ مولانا نے امید ظاہر کی کہ اس اجتماع سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔















