ویمن بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: مہرین علی کی ڈبل سنچری، پاکستان کی شاندار فتح

مہرین علی کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو 221 رنز سے شکست دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہرین علی نے پہلی ڈبل سنچری بنا کر تاریخ رقم کی۔

مہرین علی نے سری لنکا کے خلاف 78 گیندوں پر 230 رنز بنائے، جس میں 39 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے 70 گیندوں میں ڈبل سنچری مکمل کی۔

مہرین نے کہا کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل و والدین کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنا یہ ریکارڈ پاکستان اور اپنے والدین کے نام کیا۔

پاکستان نے سری لنکا کو 221 رنز سے شکست دی۔ سری لنکا کی ٹیم 332 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 120 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے میرانی نے 51 اور متیشا نے 29 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی نور فاطمہ، حوریہ ملک اور سمیرا ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دیگر متعلقہ خبریں