سردیوں میں ایڑھیوں کا پھٹنا: وٹامنز کی کمی

سردیوں میں ایڑھیوں کا پھٹنا وٹامنز کی کمی کا عندیہ دیتا ہے، مناسب غذائیت سے اس مسئلے کو روکا جا سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سردیوں میں ایڑیوں کا پھٹنا ایک عام مسئلہ ہے، جو بعض اوقات گرمیوں میں بھی لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ یہ مسئلہ چلنے پھرنے میں دشواری پیدا کرتا ہے اور کبھی کبھار خون بھی آ جاتا ہے۔

ایڑیوں کی جلد جسم کے دیگر حصوں کی نسبت زیادہ موٹی ہوتی ہے، لیکن اگر جلد خشک ہو جائے یا جسم میں پانی کی کمی ہو، یا قدرتی تیل کی مقدار کم ہو تو ایڑیوں پر لکیریں پڑنے لگتی ہیں۔ کچھ بیماریوں جیسے ہارمونل تبدیلیاں، تھائی رائیڈ کے مسائل، سوزائسس اور ذیابیطس بھی ایڑیوں کے پھٹنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

وٹامن ای، وٹامن سی، وٹامن بی3 اور بی7 کی کمی، اور زنک کی کمی ایڑیوں کی خشکی اور پھٹنے کا سبب بن سکتی ہے۔ وٹامن ای جلد کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ وٹامن سی کولیجن کی پیداوار کے لیے ضروری ہے۔ وٹامن بی3 اور بی7 جلد کی مضبوطی کے لیے اہم ہیں اور زنک جلن اور زخم بھرنے میں مدد دیتا ہے۔

او میگا-3 فیٹی ایسڈ جلد کے قدرتی تیل کی سطح کو متوازن رکھتا ہے۔ مزید براں، ایڑیوں کو نرم رکھنے کے لیے موئسچرائزنگ کریم لگائیں، نیم گرم پانی میں پاؤں بھگوئیں اور آرام دہ جوتے پہنیں۔ ایڑیاں پھٹنا جسم میں وٹامن اور معدنیات کی کمی کی بھی نشاندہی کر سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں