آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس 17 نومبر کو ہوگا، وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی اور نئے قائد ایوان کا انتخاب بھی ہوگا۔
مظفر آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اہم اجلاس 17 نومبر بروز پیر منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی اور نئے قائد ایوان کا انتخاب بھی ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم انوارالحق کے خلاف پیپلز پارٹی نے لابنگ کا آغاز کر دیا ہے اور ان کو ہٹانے کے لیے مزید اراکین اسمبلی سے رابطے جاری ہیں۔ پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس عددی اکثریت سے زیادہ حمایت موجود ہے۔
مسلم لیگ ن نے بھی وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور اپوزیشن میں بیٹھنے کا ارادہ کیا ہے۔
خواجہ فاروق احمد کے مطابق، تحریک انصاف اس سیاسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔















