27ویں آئینی ترمیم کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمش محمود مرزا مستعفی

27ویں آئینی ترمیم کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمش محمود مرزا نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا، ترمیم کے باعث عدلیہ حکومتی ماتحتی میں آ گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 27ویں آئینی ترمیم کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمش محمود مرزا نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔

جسٹس شمش محمود مرزا نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوا دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آئینی ترمیم کے بعد ان کے تبادلے کا امکان تھا۔ انہوں نے اپنا چیمبر خالی کر دیا ہے حالانکہ ان کی ریٹائرمنٹ 2028 میں متوقع تھی۔ جنوری میں ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک ریفرنس بھی دائر کیا گیا تھا۔

قبل ازیں، سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے بھی 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف استعفیٰ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترمیم نے عدلیہ کو حکومتی ماتحتی میں ڈال دیا ہے، اور وہ صاف ضمیر کے ساتھ جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں