روس کا یوکرین پر حملہ، 8 ہلاک، عمارتیں تباہ

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا، 8 افراد ہلاک، عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کیف: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں کے ذریعے شہری آبادی، عمارتوں اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

یوکرینی حکام نے روس کے متعدد ڈرونز اور میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا، تاہم حملوں سے کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

آذربائیجان کے سفارتخانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا جس پر آذربائیجان نے روسی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا۔

روس نے نیٹو کو یوکرین جنگ میں مداخلت سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ براہ راست مداخلت روس نیٹو تصادم کا باعث بن سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں