وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کوپ 30 کے بعد لندن پہنچ گئیں، ایک دن قیام کے بعد پاکستان واپس جائیں گی۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز برازیل میں کوپ 30 کانفرنس میں شرکت کے بعد لندن پہنچ گئی ہیں۔
مریم نواز نے برازیل میں کانفرنس کے دوران پانچ دن قیام کیا اور مختلف اہم ملاقاتیں بھی کیں۔
اطلاعات کے مطابق مریم نواز لندن میں ایک دن قیام کے بعد واپس پاکستان روانہ ہوں گی۔














