افغانستان میں بچوں کی غذائی قلت سنگین بحران کی دہلیز پر

یونیسیف نے افغانستان میں بچوں کی غذائی قلت پر انتباہ جاری کیا ہے، 90 فیصد سے زائد بچے متاثر ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یونیسیف نے افغانستان میں بچوں کی غذائی قلت پر انتباہ جاری کیا ہے۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے تحت معاشی بحران کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں خوراک کی رسائی محدود ہو گئی ہے۔

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق 90 فیصد سے زائد دو سال سے کم عمر بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

2025 میں تقریباً 35 لاکھ بچے غذائیت کی کمی کا شکار ہوں گے جبکہ 14 لاکھ بچے شدید خطرے میں ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب یونیسیف نے افغانستان میں بچوں کی غذائی قلت کا تجزیہ کیا ہے، جس میں بامیان کے 54 فیصد سے زائد بچے شدید غذائی غربت کے خطرے میں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں