پاکستان کا سلامتی کونسل سے غزہ امن منصوبے کی منظوری کا مطالبہ

پاکستان اور عرب ممالک نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے لیے امریکی امن منصوبے کی قرارداد جلد منظور کرے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے امریکا اور متعدد عرب و مسلم اکثریتی ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی توثیق کرنے والی امریکی قرارداد کو جلد منظور کرے۔

سعودی عرب، قطر، مصر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، اردن اور ترکی سمیت کئی عرب اسلامی ملکوں نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے قرارداد کی فوری منظوری کی حمایت کی ہے۔

یہ قرارداد دو سال تک جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت کے بعد ہونے والی جنگ بندی کے بعد کے اقدامات سے متعلق ہے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی توثیق کرتی ہے۔

قرارداد کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے لیے عبوری انتظامی ادارے کے قیام کا خیرمقدم کیا جارہا ہے، جس کی سربراہی ٹرمپ کریں گے اور اس کا مینڈیٹ 2027 کے اختتام تک ہوگا۔

روس نے کونسل کے ارکان کو ایک متبادل مسودہ قرارداد پیش کیا ہے جو بورڈ آف پیس کے قیام اور بین الاقوامی فورس کی فوری تعیناتی کی بات نہیں کرتا۔

دیگر متعلقہ خبریں