مل مالکان کی من مرضی، چینی کی قیمت میں 58 روپے اضافہ

چینی کی قیمت میں معاہدے کی خلاف ورزی پر 58 روپے فی کلو اضافہ ہوا، حکومت کی کارروائی نہ ہونے پر سوالات اٹھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت اور شوگر ملز مالکان کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چینی کی قیمت میں 58 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے ۔

دستاویزات کے مطابق حکومت اور شوگر ملز کے درمیان چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 171 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی۔ معاہدے کے تحت 15 اگست سے 15 نومبر تک 6 روپے فی کلو اضافے کی اجازت تھی، جبکہ جولائی میں قیمت 165 روپے سے بڑھا کر 171 روپے مقرر کی گئی تھی۔

تاہم، شوگر ملز مالکان نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چینی کی فی کلو قیمت 229 روپے تک پہنچا دی ہے۔

دستاویزات کے مطابق چینی کی قیمتیں حکومتی کنٹرول سے باہر ہوچکی ہیں اور مقررہ حد سے 58 روپے فی کلو زائد وصول کی جا رہی ہیں۔

اس غیر قانونی اضافے کے باوجود حکومت کی جانب سے کسی ذخیرہ اندوز یا گراں فروش کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں