اسلام آباد میں 18 نومبر سے گاڑیوں کے لیے ای ٹیگ سٹیکرز لازمی

اسلام آباد میں 18 نومبر سے گاڑیوں کے لیے ای ٹیگ سٹیکرز لازمی ہوں گے؛ شہریوں کو مقررہ پوائنٹس سے سٹیکرز دستیاب ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ای ٹیگ سٹیکرز 18 نومبر سے لازمی قرار دیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف پوائنٹس پر سٹیکرز کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے بتایا ہے کہ شہریوں کو ان پوائنٹس کے حوالے سے پہلے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

ای ٹیگ سٹیکرز حاصل کرنے کے لیے شہریوں کو اپنی گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ پیش کرنا ہوگا۔ ان سٹیکرز کا اجرا ضلعی انتظامیہ کے مقررہ پوائنٹس سے ہی ممکن ہوگا۔

اسلام آباد کی شاہراہوں پر چلنے والی ہر گاڑی کے لیے ای ٹیگ لازمی ہوگا، چاہے وہ اسلام آباد سے رجسٹرڈ ہو یا کسی دیگر صوبے سے۔ یہ اقدام شہر کو محفوظ ترین بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں