وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے محمد حفیظ کو رجسٹرار مقرر کر دیا؛ آج چیف جسٹس اور تین ججز نے حلف اٹھایا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنا پہلا فیصلہ سناتے ہوئے محمد حفیظ کو عدالت کا رجسٹرار مقرر کر دیا ہے۔
چیف جسٹس امین الدین خان نے مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس مقرر کیا۔ آج چیف جسٹس اور تین ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف جسٹس امین الدین خان سے حلف لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، اور جسٹس علی باقر نجفی نے بھی حلف اٹھا لیا۔
جسٹس کے کے آغا کل وفاقی عدالت کے جج کا حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس امین الدین خان حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔















