صحافیوں کے تحفظ کیلئے حکومت کا نیا کمیشن تشکیل

حکومت نے صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن تشکیل دیا، 12 ارکان شامل، نوٹیفکیشن جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے صحافیوں کے تحفظ کے لئے کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز تشکیل دے دیا ہے۔ یہ کمیشن پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2021 کے تحت قائم کیا گیا ہے اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزارت اطلاعات و نشریات نے جاری کر دیا ہے۔

کمیشن کے 12 ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جن میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر اور ڈی جی وزارت انسانی حقوق بھی شامل ہیں۔ سیکرٹری پی آر اے، نوید اکبر، غلام نبی یوسفزئی، نیشنل پریس کلب اور پی ایف یوجے کے نمائندے بھی کمیشن کا حصہ ہیں۔

حسن عباس، طاہر حسن خان، تمثیلہ چشتی، نادیہ صبوحی اور خلیل احمد سمیت قومی و صوبائی پریس یونینز کے نمائندے بھی کمیشن میں شامل ہیں۔ کمیشن صحافیوں کے حقوق اور سکیورٹی اقدامات کی نگرانی کرے گا اور جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں