پاکستان میں سونے کی قیمت میں 3300 روپے کی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 39 ہزار 462 روپے کا ہوگیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ آج فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 39 ہزار 462 روپے کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کے دام میں یہ کمی واقع ہوئی۔ دس گرام سونا2829 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 77 ہزار 028 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر کی کمی سے 4174 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ جمعرات کو سونے کی قیمت میں 8 ہزار 300 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 140 روپے کی کمی ہوئی، جس سے نئی قیمت 5522 روپے ہوگئی۔













