افغان طالبان سے مذاکرات ناکام، دہشت گردی پر تشویش

افغان طالبان سے مذاکرات ناکام، پاکستان میں دہشتگردی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات 7 نومبر کو استنبول میں مکمل ہوئے مگر ان کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا۔ طالبان کی حکومت میں آنے کے بعد پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے، تاہم پاکستان نے ردعمل سے گریز کیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا رہا کہ افغان طالبان دہشت گردی پر قابو پالیں گے، مگر ان کے دعوے صرف زبانی ثابت ہوئے۔ پاکستان ٹی ٹی پی اور بی ایل اے جیسی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا، افغان طالبان ان تنظیموں کو معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

پاکستان نے ترکیہ اور قطر کی امن مذاکرات میں تعاون پر شکریہ ادا کیا اور افغان طالبان سے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پاکستان میں پشتون قوم پرستی کو ہوا دینے کی کوششوں کو حقائق کے منافی قرار دیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے کسی بھی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا ہے اور افغانستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ افغان طالبان کی جانب سے مزاکرات میں کوئی مثبت جواب نہیں آیا، اور وہ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں انسانی مسئلہ بنا کر پیش کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں