بہار الیکشن میں این ڈی اے کی برتری، مودی کی گرفت برقرار

بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی برتری، بی جے پی کے لیے مستقبل کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پٹنہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کی ریاست بہار کے اسمبلی انتخابات کے غیر حتمی نتائج میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔ 243 رکنی اسمبلی میں این ڈی اے 199 نشستوں پر آگے ہے جبکہ حکومت بنانے کے لیے 122 نشستیں درکار ہیں۔

بی جے پی 84 نشستوں پر سبقت حاصل کیے ہوئے ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جماعت جنتا دل (یونائیٹڈ) 78 نشستوں پر برتری رکھتی ہے۔ چراغ پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی 22 نشستوں پر آگے ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد مہاگٹھ بندھن 50 نشستوں پر محدود ہے۔ کانگریس اب تک 7 نشستیں حاصل کر سکی ہے۔

وزیر داخلہ امیت شاہ نے 160 نشستوں کی کامیابی کا دعویٰ کیا تھا اور یونین منسٹر گری راج سنگھ نے بہار میں کامیابی کے بعد مغربی بنگال کو اگلا ہدف قرار دیا ہے۔

بہار میں بی جے پی نے بے روزگاری اور غربت جیسے مسائل کو بنیاد بنا کر انتخابی مہم چلائی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بہار میں بی جے پی اتحاد کی کامیابی دیگر ریاستوں میں پارٹی کے لیے راستہ ہموار کر سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں