آئینی عدالت کے تین ججز نے حلف اٹھا لیا

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حلف اٹھا لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حلف برداری کی تقریب میں حلف اٹھا لیا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی سے چیف جسٹس امین الدین خان نے حلف لیا۔

تقریب میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری شریک نہیں ہوئے جبکہ جسٹس اعجاز اسحاق خان، جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی تقریب میں موجود نہیں تھے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس محمد آصف، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس تقریب میں شریک رہے۔

دیگر متعلقہ خبریں