آئینی عدالت میں چھ نئے ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

آئینی عدالت میں چھ ججز کی تقرری کی گئی ہے، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عامر فاروق سمیت دیگر ججز شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئینی عدالت میں چھ نئے ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عامر فاروق کو آئینی عدالت کے جج تعینات کیا گیا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کریم خان آغا، اور جسٹس روزی خان بھی آئینی عدالت میں جج کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔جسٹس ارشد حسین شاہ کو بھی آئینی عدالت میں جج مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔

دیگر متعلقہ خبریں