سہیل آفریدی کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کابینہ کاآج پہلا اجلاس ہوگا

کے پی حکومت کا پہلا کابینہ اجلاس سہیل آفریدی کی صدارت میں آج پشاور میں ہوگا، 63 نکاتی ایجنڈا شامل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت خیبر پختونخوا  حکومت کا پہلا کابینہ اجلاس آج منعقد ہوگا۔ اجلاس کیلئے 63 نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ہے جو سول سیکرٹریٹ پشاور میں ہوگا۔ اجلاس میں آرمز رولز 2014ء میں ترمیم کی منظوری لی جائے گی۔

کابینہ ہائیکورٹ کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی فراہمی کی منظوری دے گی۔ گورنر خیبرپختونخوا کیلئے لگژری گاڑیوں کی خریداری اور یونیورسٹی ایکٹ 2022ء میں ترمیم کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں