جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس مقرر، کل حلف اٹھائیں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جسٹس امین الدین خان پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر کر دیے گئے ہیں۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت کے بعد یہ تقرری عمل میں آئی۔ جسٹس امین الدین خان کل ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب میں حلف اٹھائیں گے۔ اس تقریب میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور دیگر معززین کو مدعو کیا گیا ہے۔
جسٹس امین الدین خان اس سے قبل آئینی بینچ کے سربراہ تھے اور انہیں ماہ کے آخر میں ریٹائر ہونا تھا۔














