چیف جسٹس نےسپریم کورٹ رولز پر غور کے لیے فل کورٹ اجلاس طلب

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ رولز پر غور کے لیے فل کورٹ اجلاس طلب کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا ہے جو 14 نومبر 2025 کو دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترامیم پر غور اور سینئر ایڈووکیٹس کے سٹیٹس سے متعلق امور پر بات چیت شامل ہے۔

اجلاس کا مقصد عدالتی قواعد و ضوابط کی بہتری اور وکلا کے سٹیٹس کے مسائل کو حل کرنا ہے، تاکہ عدالتی نظام کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں