اسلام آباد کی حفاظت کے لئے ‘سکیور نیبر ہوڈ’ سروے کا اعلان

اسلام آباد کی حفاظت کے لئے ‘سکیور نیبر ہوڈ’ سروے شروع، گاڑیوں کے لئے الیکٹرانک ٹیگ لازمی قرار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لئے ‘سکیور نیبر ہوڈ’ سروے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے بتایا کہ اس سروے کے ذریعے انتظامیہ کو معلوم ہوگا کہ وفاقی دارالحکومت میں کس جگہ پر کون رہ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لئے الیکٹرانک ٹیگ لازمی قرار دیا جائے گا، جس سے گاڑیوں کی مانیٹرنگ ممکن ہوگی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اعلان کیا کہ 17 نومبر سے اسلام آباد میں گھر گھر سروے شروع کیا جائے گا۔ اس ضمن میں دو ایپس بنائی گئی ہیں، جن کے ذریعے لوگ اپنا ڈیٹا داخل کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایپ میں گھر کے ملازمین کی معلومات بھی شامل کرنا ہوگی، اور اگر کوئی فرد ایپ ڈاؤنلوڈ نہیں کرتا تو ہماری ٹیم گھر آ کر ڈیٹا انٹر کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں