قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی نے آئینی ترامیم پر افسوس کا اظہار کیا، جمہوری و غیر جمہوری قوتوں کی جنگ کا تذکرہ کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین میں غیر جمہوری ترامیم پر دکھ محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ترامیم میں وہ افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
اچکزئی نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کی لڑائی جاری ہے۔ انہوں نے بانی تحریک انصاف کا ذکر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر وہ اچھے یا برے تھے تو انہیں وزیراعظم کیوں بننے دیا گیا۔
انہوں نے مکک کی اعلی عدلیہ پر بھی تنقید کی کہ ایک پارٹی کا انتخابی نشان کیوں چھین لیا گیا۔ اچکزئی نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف نے مختلف انتخابی نشانوں پر الیکشن لڑ کر ملک میں تبدیلی لائی۔















