پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا

پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی جانے والی ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے، جس میں بعض ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی جانے والی ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔

قراقرم ایکسپریس 42-ڈاؤن کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کے بجائے 2 گھنٹے 15 منٹ تاخیر سے شام 5 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوگی۔

پاک بزنس ایکسپریس 34-ڈاؤن سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کے بجائے 2 گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے شام 7 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی ایکسپریس 16-ڈاؤن اپنے مقررہ وقت شام 6 بجے روانہ ہوگی جبکہ شاہ حسین ایکسپریس 44-ڈاؤن کے مسافروں کو گرین لائن 6-ڈاؤن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا جو رات 8 بجکر 40 منٹ پر روانہ ہوگی۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گرین لائن کی روانگی سے ایک گھنٹہ قبل لاہور اسٹیشن پہنچیں تاکہ انہیں آسانی سے ایڈجسٹ کیا جا سکے۔ دیگر ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کے مطابق چل رہی ہیں۔ مزید معلومات کیلئے ریلوے انکوائری نمبر پر رابطہ کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں