پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کا شیڈول تبدیل، میچز نئی تاریخوں میں ہوں گے

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کا شیڈول تبدیل، نئے میچز کی تاریخیں 14 اور 16 نومبر مقرر کی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ دوسرا ون ڈے میچ 13 کے بجائے 14 نومبر کو ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 کے بجائے 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی پریس ریلیز کے مطابق، 13 نومبر کے ٹکٹ 14 نومبر کے میچ کے لیے اور 15 نومبر کے ٹکٹ 16 نومبر کے میچ کے لیے استعمال ہو سکیں گے۔

یاد رہے کہ سری لنکن کھلاڑیوں نے سیکیورٹی خدشات کے باعث سیریز ادھوری چھوڑنے کی درخواست کی تھی، تاہم وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد زمبابوے کے ساتھ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں