زمبابوے کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز کے لیے پاکستان پہنچی

زمبابوے کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچی، ٹیم کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان میں سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے پہنچ گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیم کا استقبال کیا۔

زمبابوے کی ٹیم کو سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ ہوٹل منتقل کیا گیا۔ ٹیم آج آرام کرے گی اور کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز 18 سے 29 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں