آئی ایم ایف نے 8 دسمبر کو اجلاس طلب کیا ہے، جس میں پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 8 دسمبر کو ایگزیکٹو بورڈ اجلاس طلب کیا ہے جس میں پاکستان کو قرض کی 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی جائے گی۔ اس قسط میں ای ایف ایف پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر اور کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں 20 کروڑ ڈالر شامل ہیں۔
پاکستان کو یہ رقم 9 دسمبر کو ملنے کی توقع ہے، جس کے بعد دونوں پروگراموں کے تحت مجموعی ادائیگیاں تقریباً 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔ اجلاس سے قبل پاکستان سے گورننس اور کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ شائع کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
یہ رپورٹ ای ایف ایف کے تحت ایک کلیدی بینچ مارک ہے اور اس کی آخری تاریخ جولائی میں تھی، تاہم تاخیر کی وجہ تکنیکی اختلافات تھے جو اب حل کر لیے گئے ہیں۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ رپورٹ اجلاس سے قبل شائع کر دی جائے گی۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف اور 1.4 ارب ڈالر کے آر ایس ایف پروگرام کے جائزے پر سٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا۔















