خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف وفاق کے ساتھ ہے

خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاق و افواج کے ساتھ تعاون کا عزم ظاہر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے نے صوبائی ایکشن پلان بنایا ہے اور وفاق کے ساتھ ہم آہنگی میں کام کر رہا ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ پولیس کو 7 ارب روپے دیے گئے ہیں اور دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ عوامی نقصانات کا ازالہ بھی خیبر پختونخوا حکومت کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتی ہے اور اب تک 80 فیصد مہاجرین اسی صوبے سے واپس گئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے اس ضمن میں کوئی تعاون نہیں کیا جبکہ دیگر صوبوں کے مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کر رہے ہیں۔

مزمل اسلم نے بتایا کہ داخلی اور وزارت داخلہ مل کر کام کر رہے ہیں، جبکہ وفاقی حکومت نے آئی ڈی پیز کے پیسے روک رکھے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت آئی ڈی پیز کو ماہانہ 40 کروڑ روپے فراہم کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں