کوئٹہ تا پشاور جعفر ایکسپریس سروس پانچ روز سے معطل

کوئٹہ تا پشاور جعفر ایکسپریس کی سروس پانچویں روز معطل، کل سے بحالی متوقع۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کوئٹہ سے پشاور تک جعفر ایکسپریس کی سروس مسلسل پانچویں روز بھی معطل رہی ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے بتایا ہے کہ یہ معطلی 13 نومبر تک جاری رہے گی، جبکہ کل سے معمول کے مطابق کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔

کراچی جانے والی بولان میل سروس بھی اس وقت معطل ہے، تاہم آج پشاور سے جعفر ایکسپریس کوئٹہ کے لئے روانہ ہوگی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق بلوچستان سے دیگر صوبوں کی ٹرین سروسز آپریشنل وجوہات کے باعث معطل کی گئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں