27 ویں آئینی ترمیم کا نیا متن سینیٹ سے منظور ہونے کا امکان

27 ویں آئینی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 27 ویں آئینی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ سینیٹ کا اجلاس صبح 11 بجے ہوگا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج دوپہر کو بلایا گیا ہے، جس میں آئینی ترامیم کے تحت قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری متوقع ہے۔

یہ ترمیم کل قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے منظور کی گئی، جس پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

حکومت نے 27 ویں ترمیم کی منظوری کے لیے درکار 224 سے زیادہ 234 ارکان کی حمایت حاصل کی، تاہم جے یو آئی (ف) نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

قومی اسمبلی میں 27 ویں ترمیم میں 8 نئی ترامیم شامل کی گئی ہیں۔ آرٹیکل 6 کی کلاز 2 میں تبدیلی کی گئی ہے، جہاں سنگین غداری کا عمل کسی عدالت کے ذریعے جائز نہیں قرار دیا جا سکے گا، اور آئینی عدالت کا اضافہ کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں