قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں 234 ووٹ ڈالے گئے، جبکہ اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے دوران شق وار ووٹنگ ہوئی جس میں 234 ارکان نے ترمیم کے حق میں جبکہ 4 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم پیش کی۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس موقع پر واک آؤٹ کیا۔
وزیر قانون نے کہا کہ یہ آئینی ترامیم ایک تدریجی عمل کا حصہ ہیں جو پہلے ہی سینیٹ میں پیش کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی بطور چیف جسٹس پاکستان اپنے منصب پر برقرار رہیں گے۔
اجلاس کے دوران حکومت کی پوزیشن مضبوط رہی کیونکہ ترمیم کی منظوری کے لیے 224 ووٹ درکار تھے۔ جمعیت علمائے اسلام نے ترمیم کی مخالفت کی۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ وہیل چیئر پر اجلاس میں شریک ہوئے، جہاں میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی۔















