پنجاب کے لائسنسنگ سینٹرز کا کرپشن اسکینڈل پر اسپیشل آڈٹ کرنے کا فیصلہ، 25 نومبر تک رپورٹ طلب۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لبرٹی خدمت مرکز لائسنسنگ سینٹر میں کرپشن اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پنجاب بھر کے لائسنسنگ سینٹرز کا اسپیشل آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اے آئی جی انسپکشن نے تمام اضلاع کے افسران کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، اور تمام لائسنسنگ سینٹرز کا اسپیشل آڈٹ ایس پی رینک کے افسران انجام دیں گے۔
انسپکشن کے لیے کرپشن کی شکایات، ایجنٹ مافیا، اضافی فیس چارجنگ سمیت 20 نکاتی فارمیٹ تیار کیا گیا ہے۔ انسپکشن میں سائن ٹیسٹ، روڈ ٹیسٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ اور 30 دن کا ویڈیو ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا۔
اسپیشل آڈٹ کے دوران انسپکشن افسران کو ریکارڈر جسٹر اور دیگر شواہد بغور چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل آڈٹ رپورٹ 25 نومبر تک جمع کروائی جائیں گی۔












