کراچی میں پکنک کے دوران ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے 5 طلبہ سمندر میں ڈوب گئے، 3 جاں بحق جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے منوڑہ میں سمندر پر پکنک کے دوران ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے پانچ طلبہ ڈوب گئے، جن میں سے تین کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو مردہ حالت میں اور دو کو تشویشناک حالت میں سمندر سے نکالا۔ تین جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شارب، اشہد عباس اور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 25 سے 28 سال کے درمیان تھیں۔ دو زخمی طلبہ، مجید اور رضوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب طلبہ کا گروپ سمندر پر پکنک کی غرض سے آیا تھا۔












