دبئی میں اڑنے والی ٹیکسی کی پہلی کامیاب آزمائش

دبئی نے اڑنے والی ٹیکسی کی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کرلی، 2026 میں عوام کے لیے سروس کا آغاز متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی نے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے اڑنے والی ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔

یہ آزمائشی پرواز دبئی اور العین کے درمیان مرغم کے صحرائی علاقے سے شروع ہوئی اور المکتوم ایئرپورٹ پر کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔

یہ الیکٹرک ائیر ٹیکسی 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے اور اس میں 4 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ مکمل طور پر ماحول دوست ہے اور عام فضائی گاڑیوں کے مقابلے میں شور بھی نہ ہونے کے برابر پیدا کرتی ہے۔

اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2026 میں ائیر ٹیکسی سروس عوام کے لیے باقاعدہ طور پر شروع کی جائے گی، جبکہ شہری علاقوں میں مزید تجرباتی پروازوں کا شیڈول بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

اسکائی پورٹس کمپنی دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب پہلا ائیر ٹیکسی اسٹیشن قائم کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں