بہار الیکشن میں این ڈی اے کی برتری، مودی کو شکست

بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی واضح برتری، مودی کو شکست کا سامنا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت میں بہار اسمبلی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو واضح برتری حاصل ہوئی جس کے باعث وزیراعظم نریندر مودی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹر ٹرن آؤٹ 68.94 فیصد رہا، جو حالیہ برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔

الیکشن کے دوسرے مرحلے کی پولنگ صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی، جس میں 122 انتخابی حلقوں کے لیے 45 ہزار 399 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ اس مرحلے میں 3 کروڑ سے زائد ووٹرز نے ووٹ ڈالے، جن میں 1.95 کروڑ مرد، 1.74 کروڑ خواتین اور 943 تیسری جنس کے ووٹرز شامل تھے۔

بہار کے انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ دہلی میں لال قلعے کے قریب دھماکوں کے بعد بہار اور نیپال کی سرحدیں بند کردی گئیں۔ بہار پولیس کے مطابق، سرحد کو 72 گھنٹے کے لیے سیل کیا گیا تاکہ انتخابات پرامن انداز میں منعقد ہو سکیں۔

بی جے پی رہنما اشونی کمار چوبے کے مطابق این ڈی اے کو 180 سے زائد نشستوں پر کامیابی ملے گی جبکہ دوسری جانب آر جے ڈی رہنما منوج جھا نے دعویٰ کیا کہ تبدیلی کی لہر این ڈی اے کو اقتدار سے باہر کر دے گی۔

پہلے مرحلے کی پولنگ 6 نومبر کو 121 نشستوں پر ہوئی تھی، جس میں 64.66 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ دوسرے مرحلے کے اختتام پر ایگزٹ پولز کے مطابق این ڈی اے کو برتری حاصل ہے۔ ووٹس کی گنتی 14 نومبر کو کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں