بابر اعظم سری لنکا کے خلاف شاندار کیچ کی ویڈیو وائرل

بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف میچ میں شاندار کیچ پکڑا، ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پاکستان نے میچ 6 رنز سے جیت لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاندار کیچ پکڑ لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پاکستان نے سری لنکا کو 300 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 293 رنز بنا سکی اور میچ 6 رنز سے ہار گئی۔

میچ کے دوران 26.3 اوورز میں حارث رؤف کی گیند پر بابر اعظم نے فرسٹ سلپ میں سماراوکرما کا ڈائیو لگا کر ایک ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔ یہ کیچ سماراوکرما کی 39 رنز کی اننگز کے خاتمے کا سبب بنا۔

پاکستان کے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 9 اوورز میں 53 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین میچوں کی سیریز جاری ہے، جس کے بعد سہ ملکی ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے شامل ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں